ٹسڈک کا کھیلوں کے سامان، آلات جراحی تیار کرنیوالے انڈسٹریل کلسٹرز میں تحقیق کا آغاز

لاہور (کامرس رپورٹر ) ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹسڈک) نے صنعتی شعبے کی معاونت کے لئے کھیلوں کے سامان، آلات جراحی، پنکھا سازی، موٹر سائیکل سازی اور پلاسٹک کی مصنوعات تیار کرنے والے انڈسٹریل کلسٹرز میں تحقیق کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹسڈک کے ترجمان کے مطابق ٹسڈک نے مختلف شعبوں میں ابتدائی تحقیق کے ذریعے ان کے پیداواری پوٹینشل کا تخمینہ لگایا ہے جس کی بنیاد پر ملک کی مجموعی قومی پیداوار اور شرح نمو میں سب سے زیادہ حصہ رکھنے شعبوں سے تحقیق کا اغاز کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق متذکرہ پانچوں صنعتی شعبے نہ صرف بڑے پیمانے پر لوگوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں بلکہ برآمدات میں بھی ان شعبوں کا نمایاں حصہ ہے۔