وزیراعلیٰ فارماسیوٹیکل کمپنی کے کف سیرپ سے ہلاکتوں کی تحقیقات کرائیں: لاہور چیمبر

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ مبینہ طور پر ایک معروف فارماسیوٹیکل کمپنی کے کف سیرپ کی وجہ سے ہلاکتوں کے معاملے پر صاف و شفاف انکوائری کا حکم جاری کریں تاکہ کسی بے گناہ سے زیادتی نہ ہونے پائے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق افتخار نے کہا کہ کچھ عناصر اپنے ذاتی مفادات کی خاطر معاملے کو الگ رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق یہ واضح ہوچکا ہے کہ تمام ہلاکتیں سیرپ کی مقررہ مقدار سے کہیں زیادہ استعمال کی وجہ سے ہوئیں۔