نرگس سیٹھی کی افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے ویڈیو کانفرنسیں

نرگس سیٹھی کی افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے ویڈیو کانفرنسیں


ملتان (نامہ نگار خصوصی) وزارت پانی و بجلی کی سیکرٹری نرگس سیٹھی کی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے نتیجے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ماہانہ لاکھوں روپے کی بچت ہونے لگی ملک بھر سے افسروں کو اسلام آباد طلب کرنے کے بجائے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے امور و معاملات چلانے سے افسر اپنے متعلقہ دفاتر میں موجود رہتے ہیں جبکہ جہاز ‘ سڑک کے ذریعے سفر گاڑیوں کے استعمال سفری اخراجات ہوٹلوں کے اخراجات افسروں اور ملازمین کو لاکھوں روپے ٹی اے ڈی اے اخراجات الا¶نسز کی ادائیگی کی بچت ہو رہی ہے واضح رہے کہ سیکرٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی کمپنی کے افسروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے دن میں دو مرتبہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطہ کرتی ہیں ۔