مرکنٹائل ایکسچینج میں 5 ارب سے زائد کا کاروبار ‘ خام تیل ‘ سونا‘ چاندی ‘ چاول مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ رورز 16427 لاٹ کے 5 ارب 5 کروڑ 74 لاکھ 23 ہزار 7 سو 83 روپے کے سودے ہوئے مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، سونے، چاول کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ پام آئل، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 87.77 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 33.983 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1747.3 ڈالر، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3286 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4374 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 47.23 روپے اور 100 کلو گندم کی قیمت 3011 روپے پر بند ہوئی۔