مرمت شدہ انجنوں کے ٹریک پر آتے ہی خسارے میں کمی ‘ ریلوے کی آمدن میں ایک ارب کا اضافہ

مرمت شدہ انجنوں کے ٹریک پر آتے ہی خسارے میں کمی ‘ ریلوے کی آمدن میں ایک ارب کا اضافہ

لاہور(آئی این پی) پاکستان ریلوے کی آمدنی میں1ارب کا اضافہ ہو گیا۔ کئی برس بعد ریلوے کی آمدنی بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ پیر کو ریلوے ذرائع سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ریلوے نے اپنی پچھلے5 ماہ کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا کہ اسے1ارب روپے کی آمدنی ہوئی ہے‘ مجموعی ریونیو21فیصد اضافے کے ساتھ5ارب79کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ گزشتہ سال ریلوے کی مجموعی آمدنی4ارب78 کروڑ71 لاکھ روپے تھی۔ آئل ٹرینوں کی بحالی سے مال گاڑی کی آمدنی میں15.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مسافر ٹرینوں کی آمدنی26.7 فیصد بڑھ گئی۔ آمدنی میں اضافے کی وجہ سے بتائی گئی ہے کہ پچھلے5 ماہ میں20 سے25 انجن جو خراب تھے ان کی مرمت کرکے ٹریک پر چڑھایا گیا ‘جس سے آمدن میں اضافہ ہوا ریلوے حکام نے آمدن میں اضافے کی تبدیلی کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے ریلوے کا خسارہ کم ہوتا جائے گا۔ واضح رہے کہ آمدن میں اضافے کا تعلق ملازمین کی تنخواہوں یا پنشن سے نہیں‘ پنشن اور تنخواہ کی گارنٹی وفاقی حکومت نے دے رکھی ہے۔