ماڑی گیس کمپنی ماڑی پٹرولیم کمپنی میں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (پ ر) ماڑی گیس کمپنی لمیٹڈ نے 19 نومبر 2012ءسے کمپنی کے نام تبدیل کرکے ”ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ“ (ایم پی سی ایل) رکھ دیا ہے کمپنی کا یہ نیا نام کمپنی کے 25 ویں سالانہ اجلاس عام میں باقاعدہ طور پر منظور کیا گیا سکیورٹی و ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بھی نام کی اس تبدیلی کو منظور کیا ہے اور اس مد میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ کمپنی نے اپنی شاندار خدمات کا آغاز 2001ءمیں کیا اور ملک بھر کے تمام صوبوں میں اپنے ماڑی گیس فیلڈز میں گیس اور تیل کے ذخائر کی تلاش کیلئے بہت سے تحقیقی منصوبہ جات کی بنیاد رکھی اور انہیں کامیابی سے ہمکنار کیا کمپنی اس وقت ملک بھر میں تیل اور گیس کی تحقیق اور پیداوار کے حوالے سے بنیادی کردار ادا کر رہی ہے کمپنی کے پاس کل 7 تحقیقی و پیداواری اثاثے موجود ہیں اور اس کے علاوہ اتنی ہی تعداد میں ایسے اثاثے بھی موجود ہیں جن کا استعمال ابھی تک نہیں کیا گیا یاد رہے کہ اس میں بیرون ملک انویسٹمنٹ بھی شامل ہے۔