سیلاب، قدرتی آفات کے باوجود غذائی بحران پیدا نہیں ہونے دیا: حفیظ شیخ

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں سیلاب اور قدرتی آفات کے باوجود غذائی بحران پیدا ہونے نہیں دیا ملک میں گندم کی چینی اور چاول کے ذخائر اتنے ہیں کہ رکھنے کی جگہ نہیں ہے اسلام آباد میں خصوصی بات چیت میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گندم کے امدادی نرخ بڑھانے سے قیمت میں وقتی اضافہ ضرور ہوگا لیکن اس کا فائدہ کسان اور صارف دونوں کا ہوگا وزیر خازنہ کا کہنا تھا کہ امدادی قیمت میں اضافے سے گندم کی پیداوار بڑھے گی اور آئندہ سال کے غذائی بحران کا خدشہ ٹل جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں گندم بین الاقوامی مارکیٹ سے سستی ہے جس سے کاشتکاروں کی حوصلہ شکنی ہو رہی تھی۔