زونگ نے ایک کروڑ دیکر ایک فرد کی زندگی تبدیل کر دی

زونگ نے ایک کروڑ دیکر ایک فرد کی زندگی تبدیل کر دی

لاہور (پ ر) زونگ پاکستان کے سب سے تیزی پھیلتا نیٹ ورک اپنے کروڑوں کے 10 آفر کے تحت ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دیکر ایک فرد کی زندگی تبدیل کر دی ہے حال ہی میں پیش کی جانے والی یہ مہم زونگ کے تمام پری پیڈ صارفین کے لئے تھی 10 روپے علاوہ ٹیکس کم از کم 5 دن تک روزانہ زونگ کنکشنز پر استعمال کرنے والا ہر صارف خود کار طریقے سے لکی ڈرا میں شامل ہونے کا اہل ہو جاتا تھا یہ انعامی رقم زونگ کی جانب سے دیئے جانے والے کئی انعامات میں سے ایک ہے جو زونگ اپنی اس مہم کے خوش قسمت جیتے والوں کو دینے جا رہا ہے۔ کروڑوں کا 10 آفر مہم ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہی اور لاکھوں روپے مالیت کے کئی انعامات لکی ڈرا کے ذریعے منتخب جیتنے والوں کو دیئے گئے ہیں صارفین جو ایک کروڑ روپے جیتنے کا موقع حاصل کرنا چاہتے تھے ان کو 15 دن تک روزانہ صرف 10 روپے علاوہ ٹیکس کا بیلنس استعمال کرنا تھا اور مہم کے تمام شرکاءمیں ایک لکی ڈرا کے ذریعے ایک خوش نصیب فاتح منتخب کیا گیا یہ فاتح لاہور کا ایک رہائشی ہے اور وہ اپنی زندگی کو تبدیل کر دینے والے تجربے کے بارے میں بہت پرجوش ہے۔