زن گیس فیلڈ 100 برس تک توانائی ضروریات پوری کر سکتا ہے: ویمن چیمبر

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کی صدر فریدہ راشد نے کہا ہے کہ بلوچستان کی زن گیس فیلڈ میں پاکستان کی سب سے بڑی آپریشنل گیس فیلڈسوئی سے دگنی گیس موجود ہے جوتوانائی کا بحران ختم اور اگلے ایک سو سال تک تمام ملکی ضروریات پوری کر سکتی ہے۔زن فیلڈ سے گیس نکالی جائے توقدرتی یا مائع گیس کی درامد کی ضرورت ختم ہو جائے گی، بھاری زرمبادلہ بچے گا اور ملکی کی سی این جی، فرٹیلائیزر اورپاور سیکٹرکا بحران ختم ہو جائے گا۔ملکی زخائر کی موجودگی میں درامدات پر زور دینا ملکی مفاد میں نہیںاسلئے تاخیر نہ کی جائے۔