ریپڈ بس منصوبے کے سلسلے میں اچھرہ رحمان پورہ اور ملحقہ علاقوں میں آج صبح 8 سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی

لاہور (پ ر) ٹیپا ایل ڈی اے کی طرف سے میٹرو بس سسٹم کے لئے خصوصی راستے کی تعمیر کے سلسلے میں بجلی کی تنصیبات کی منتقلی کی خاطر آج منگل 27 نومبر کو صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔ ان علاقوں میں اچھرہ موڑ، رحمان پورہ، شیر شاہ، اچھرہ شرقی وغربی،، واپڈا ہسپتال،، پیر غازی روڈ لیسکو ہیڈ آفس، سٹیٹ بنک، ٹمپل روڈ، مزنگ اڈا، ایل او ایس، گنگا رام، کوئنز روڈ، مال روڈ، الفلاح، سینٹرل ٹیلی گراف آفس، فیروز پور روڈ اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔