رواں مالی سال کے لئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 10 فیصد مقرر

کراچی(این این آئی)ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس جی ڈی پی تناسب دس فی صد تک لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال میں ٹیکس جی ڈی پی تناسب کو دس فی صد مقرر کیا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب نو اعشاریہ ایک فی صد تھا جو کہ سال دوہزار سات میں نو اعشاریہ آٹھ فی صد ہوا کرتا تھا۔ سال دوہزار بارہ میں ایف بی آر کو حاصل محصولات کا حجم اٹھارہ سو تیراسی ارب روپے تھا ۔ایف بی آر ایف بی آر نے رواں مالی سال کیلئے تیس سو اکاسی ارب روپے محصولات کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس ، رجسٹریشن ، انویسٹ منٹ اسکیمز ، کسٹم ڈیوٹیز کی مد میں حاصل ہونے والی رقم میں اضافے کے لئے اصلاحات کی گئیں ہیں جب کے باعث محصولات میں اضافے کی توقع ہے۔