ایف بی آر نے 3 سالہ منصوبے کو حتمی شکل دیدی‘ سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد کی جائیگی

اسلام آباد (اے پی اے) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تین سالہ منصوبے کو حتمی شکل دے دی جس کے بعد بلواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکس ریٹس میں نمایاں کمی ہو گی۔ ایف بی آر کے اس تین سالہ اسٹراٹیجک پلان کے مطابق سیلز ٹیکس کی شرح کو سولہ فیصد سے کم کرکے دس فیصد جبکہ کارپوریٹ ٹیکس کو پیتیس فیصد سے کم کرکے تیس فیصد تک لایا جائے گا۔ حال ہی میں ٹیکس نادہندیگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے جو مہم شروع کی گئی ہے ا±س کے تحت اگر مزید چالیس لاکھ افراد ٹیکس نیٹ میں آجائیں تو موجودہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس ریٹ میں کمی کرکے ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق یہ پلان وزارت خزانہ کے ساتھ زیر بحث آئے گا اور بعد میں آئی ایم کو پیش کیا جائے گا۔