اندرونی حالات درست کئے بغیر ڈی ایٹ کانفرنس کے ثمرات نہیں سمیٹے جا سکتے: نعیم میر

لاہور (کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی حالات کو درست کیے بغیر ڈی ایٹ جیسی کانفرنسوں کے ثمرات نہیں سمیٹے جا سکتے۔ صرف حکومتوں کا حکومتوں سے رابطہ کافی نہیں جب تک ڈی ایٹ ممالک کے عوام ایکدوسرے کے ساتھ تعلقات استوار نہیںکریں گے باہمی تجارت اور سماجی شعبوں میں ترقی ممکن نہیں۔ ڈی ایٹ ممالک تجارتی، سماجی، معاشرتی اور ثقافتی وفود کا تبادلہ کریں تاکہ لوگوں کا لوگوں کے ساتھ رابطہ بڑھ سکے۔ انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے مسئلے پر حکومت امریکی دباو¿ ہر گز قبول نہ کرے۔ ایران سے 1000 میگا واٹ بجلی کی فراہمی اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کے موجودہ مسائل میں کمی آئے گی۔ باہمی تجارت میں 500 بلین ڈالرز کا ہدف باہمی اعتماد اور آزاد خارجہ پالیسی بننے سے ہی ممکن ہے۔