آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت آخری نوالہ چھیننا چاہتی ہے، عرفان اقبال شیخ

لاہور (کامر س رپورٹر) وفاقی حکومت آٹے کی قیمتوں میں ا ضافہ کر کے روٹی کا آخری نوالہ چھننے کی سازش کر رہی ہے آٹا مہنگا کیا گیا تو معاشی بحران میں مز ید اضافہ ہو گا اور غریب آدمی کی زندگی اجیرن ہو گی ۔یہ بات قومی تاجر اتحاد لاہور کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ وفاق کے پاس اشیاءاجناس کی قیمتوں میں اضافہ اور روبدل کا اختیار نہیں ہے کیونکہ 18ویں ترمیم کے مطابق یہ حق صوبائی حکومتوںکو منتقل ہو چکا ہے لہذا وفاقی حکومت فوری طور پر یہ فیصلہ واپس لے ورانہ بھارت ودیگر ممالک سے کم قیمت گندم درآمد کر کے فروخت کی جائے گی جس سے ملک کو معاشی طور پر نقصان اُٹھا نا پڑے گا ۔