گوشت میں استعمال ہونیوالی سبزیاں مہنگی

لاہور (کامرس رپورٹر) عیدالضحیٰ سے دو روز قبل صوبائی دارالحکومت میں دکانداروں نے گوشت میں استعمال ہونے والی سبزیوں کی گراں فروشی شروع کر دی ہے۔ بیشتر علاقوں کے رہائشیوں نے رابطہ کر کے بتایا کہ ایک کلو پیاز کی مقررہ قیمت 28 روپے ہے جبکہ دکاندار 60 روپے طلب کر رہے ہیں۔ اسی طرح ایک کلو ٹماٹر 60 روپے کی مقررہ قیمت کی بجائے 90 روپے تک‘ لہسن 138 روپے کی بجائے 160 روپے‘ ادرک 94 روپے کی بجائے 130 روپے‘ بند گوبھی 30 روپے کی بجائے 60 روپے‘ سبز مرچ 40 روپے کی بجائے 65 روپے اور لیموں چائنہ 28 روپے کی بجائے 60 روپے تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔