صارفین کو اے ٹی ایم سے کیش حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا

لاہور (کامرس رپورٹر) عیدالضحیٰ کی آمد پر صارفین کو بینکوں کی اے ٹی ایم سے کیش حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ انہوں نے رابطہ کر کے بتایا کہ بیشتر بینکوں کی اے ٹی ایم میں کیش ختم تھا اور بنکوں کے عملے نے دوبارہ اے ٹی ایم میں کیش نہیں ڈالا۔ کچھ بنکوں کی اے ٹی ایم فنی خرابی کے باعث بند پڑی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال عید کے موقع پر اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔