کوٹ عبدالمالک، رچنا ٹائون میں مہنگائی بے قابو، شہری سستی اشیاء کو ترس گئے
فیروز والا (نامہ نگار) تحصیل فیروز والا اور مرید کے، کوٹ عبدالمالک اور رچنا ٹائون میں مہنگائی بے قابو ہونے پر شہری سستی اشیاء کو ترس گئے۔ انتظامیہ کی سرگرمیاں خاموش ہو کر رہ گئیں۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کا احترام نہ کرنے والے افراد نے کھلے عام ہوٹل کھول رکھے ہیں۔ بلدیہ اور انتظامیہ کے اہلکار نے انہیں نذرانہ لے کر کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ شہریوں کے مطابق اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ منہ زور مہنگائی نے شہریوں کی قوت خرید چھین لی۔ پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور مجسٹریٹوں نے فرضی کارروائیں ڈالنا شروع کر رکھی ہیں۔ دکانوں سے ریٹ لسٹیں غائب سبزیاں پھل کے من مانے دام وصول کیے جا رہے ہیں۔