کم آمدنی والے طبقہ کیلئے 7 اشیاء کی اوسطاًقیمتوں میں کمی، 14 اشیاء میں اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کم آمدنی والے طبقہ کے لئے 7 اشیاء کی اوسطاً قیمتوں میں کمی اور 14 اشیاء کی اوسطاً قیمتوں میں اضافہ ہوا ٗ 32 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ، افراط زر کی شرح میں 0.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 23 جون کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 8 ہزار روپے تک ماہانہ آمدنی والے طبقہ کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 207.02 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے ہفتے 206.67 پوائنٹس تھا۔ اسی طرح 8001 سے 12000 روپے، 12001 سے 18000 روپے، 18001 سے 35000 روپے اور اس سے زائد آمدنی کے حامل مختلف طبقات کے لئے ایس پی آئی میں بالترتیب 0.18 فیصد، 0.2 فیصد، 0.21 فیصد اور 0.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔