اتوار بازاروں میں پھلوں، سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں، عام مارکیٹ میں بھی مقررہ نرخوں پر دسیتاب نہیں

لاہور (خبر نگار) ضلعی اور ٹائون انتظامیہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران رمضان کے مبارک مہینہ میں بھی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئے۔ لاہور کے 31 رمضان بازاروں کے علاوہ شہر میں کسی جگہ سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں پر پھل، سبزیاں، دالیں دستیاب نہیں ہیں شہر میں فروخت کئے جا رہے ہیں پھل اور سبزیوں کا معیار بھی گھٹیا ہے شہری رمضان بازاروں میں بھی گھٹیا معیار کے پھل اور سبزیوں کی فروخت پر نالاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت 31 بازاروں میں تو معیار اور قیمت پر کنٹرول کرے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مذہبی تہواروں پر قیمتیں کم کی جاتی ہیں پاکستان میں اس کے برعکس قیمیتں بڑھا دی جاتی ہیں دو بزرگ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم کیسے مسلمان ہیں جو رمضان کے مغفرت کے آخری عشرے میں بھی نجائز منافع خوری سے باز نہیں آ رہے رمضان اور اتوار بازاروں میں صرف حکومتی سبسڈائر سٹالوں پر کھانے پینے کی سستی اور قدرے بہتر اشیاء دستیاب ہیں۔ اتوار بازاروں میں ٹماٹر 4 روپے اضافہ سے 40، بینگن 10 روپے اضافہ سے 35، کھیرا فارمی 5 روپے اضافہ سے 25، کریلے 4 روپے اضافہ سے 24، پالک 9 روپے اضافہ سے 39، ٹینڈے دیسی 15 روپے اضافہ سے 60، لیموں دیسی 8 روپے اضافہ سے 108 بند گوبھی 5 روپے اضافہ سے 39 گھیا کدو 7 روپے اضافہ سے 27، گھیا توری 10 روپے اضافہ سے 30 ، شملہ مرچ 5 روپے اضافہ سے 55 اروی 4 روپے اضافہ سے 60، بھنڈی 12 روپے اضافہ سے 37 روپے کلو ہو گئی آلو 4 روپے کمی سے 31 ، ادرک چائنہ 5 روپے کمی سے 79، کچے آم 12 روپے کمی سے 18، مٹر 5 روپے کمی سے 95، گاجر چائنہ 2 روپے کمی سے 37 روپے کلو ہو گئی جبکہ لہسن دیسی 140 لہسن چائنہ 160 کھیرا دیسی 30 ماڑو 30، گوبھی 55، سبز مرچ 40 روپے کلو میں فروخت ہوئی۔ پھلوں میں سیب میدانی 2 روپے اضافہ سے 82، سیب امری 2 روپے اضافہ سے 82، آم انور رٹول 4 روپے اضافہ سے 120 انگور بدانہ 25 روپے اضافہ سے 155، انگور کالا 25 روپے اضافہ سے 155 روپے کلو ہو گیا۔ سیب سفید 2 روپے کمی سے 78 آم سہارنی 2 روپے کمی سے 75، آم دسہری 5 روپے کمی سے 100، آڑو اول 15 روپے کمی سے 160، چیری فی ڈبہ 10 روپے کمی سے 205 روپے کلو ہو گئی دیگر پھلوں میں سیب پہاڑی 140، سیب نیوز لینڈ 255 سیب چائنہ 165، کیلا اول 95، آم سندھڑی 110، آم لنگڑا 45، آم دیسی 40، کھجور اصل 130،کھجور عراقی 115، کھجور ایرانی 155، خربوزہ دیسی 50، خربوزہ گول 30، انگور سندر خانی، 195 خوبانی سفید 140 ، خوبانی امری 140 روپے کلو فروخت ہوئی۔