امریکہ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافے کا رجحان

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافے کا رجحان دیکھاگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ چار ہفتوں کے دوران قدرتی گیس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ٗ گزشتہ روز نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج کے تحت قدرتی گیس کی قیمتوں میں 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل کی خریداری کے معاہدے 2.698 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ میں طے پائے۔ ماہرین کے مطابق گرم موسم کی پیشگوئی کے تناظر میں ایئر کنڈیشننگ کے اخراجات بڑھ سکتے ہیں اور اسی وجہ سے قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا عمومی رجحان سامنے آیا ۔