رمضان بازاروں سے عام خریدار کو فائدہ پہنچ رہا ہے: بلال یٰسین

لاہور( نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹیبلال یٰسیننے کہاہے کہ رمضان بازاروں میں سستی و معیاری اشیاء ضروریہ کے ساتھ ساتھ خریداروں کو موسم کی حدت سے بچانے کے لئے رمضان بازاروں میں چلرز نصب کئے گئے ہیں۔اس طرح ان بازاروں کے انعقاد سے عا م خریدار کوخصوصی فائدہ پہنچا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ا نہوںنے لاہو ر کے مختلف رمضان با زاروں اسلام پورہ، کریم پارک ، شاد مان اور گلشن راوی میں اچانک وزٹ کے دورن صحافیوں سے گفتگو میں کیا- اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی ایم اے داتا گنج بخش ٹائون اقبال فرید کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ رمضان بازاروں میں اچانک معائنہ کے دوران صوبائی وزیر نے گلشن راوی قا ئم رمضان بازار میں سیکورٹی کے انتظامات چیک کئے۔اس موقع پر انہوں نے عملہ سکیورٹی کو ہدایت کی کہ وہ مستعداور الرٹ رہے۔انہوںنے صحافیوں کوبتایا کہ وزیراعلی رمضان بازاروں کے ا نعقاد کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں اور وہ عوام کو مہیا کی جانے والی سہولیات کے بارے میں روزا نہ کی بنیاد پر رپورٹس لیتے ہیں۔