مون سون میں پھولدار پودوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)زرعی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کے موسم میں پھول دار پودوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے اس لیے باغبان احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ماہرین کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز اور بالخصوص کٹ فلاورز کے پیداواری کاشتکاروں کو آگاہ کیاجاتا ہے کہ موجودہ سال مون سون کی بارشیںزیادہ ہونے کی توقع ہے لہٰذا کاشتکار اپنے کھیتوں میں پانی کے نکاس کو بہتر سے بہترین بنائیں۔ گرین ہائوس کے لیول کو اونچا کریں تا کہ باہر سے پانی گرین ہاوس میں داخل نہ ہو سکے۔ پھولوں کی تمام پنیری اور ایسے پودے جن کو پانی سے نقصان ہو سکتا ہے انہیں اونچی جگہوں پر منتقل کر کے نقصان سے بچائیں۔