سوئی ناردرن اور سدرن نے ٹرانسمیشن لائنوں کے شعبہ میں 9 ارب 95 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ،وزارت پٹرولیم

اسلام آباد (این این آئی)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس این جی سی) نے گیس کی ٹرانسمیشن لائنوں کے شعبہ میں 9 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق 8 ارب 70 کروڑ 80 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری گیس کی ترسیل کے منصوبوں میں کی گئی ہے۔ ملک بھر میں 2 لاکھ 54 ہزار 870 اضافی کنکشن فراہم کئے گئے جن میں 2 لاکھ 54 ہزار 648 گھریلو، 202 کمرشل اور 20 صنعتی کنکشن شامل ہیں۔