موسمی مکئی کی کاشت 10اگست تک مکمل کرلی جا ئے : زرعی ماہرین
فیصل آباد (این این آئی)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے شعبہ مکئی کے محمد رفیق ڈوگر نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ موسمی مکئی کی کاشت جولائی کے دوسرے پندھواڑے سے لے کر 10اگست تک مکمل کریں۔مکئی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے ہائی برڈ اقسام ایف ایچ 810اور یوسف والا ہائی برڈ کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیوں آئی سی آئی، سنجنٹا، پائنیئر اور کار گل کی دو اعلیٰ اقسام کاشت کریں۔زرعی ماہرین نے کہا کہ بہتر پیداوار کے حصول کے لئے کاشتکار درمیانی زرخیز زمینوں میں دو بوری ڈی اے پی یا پانچ بوری سنگل سپر فاسفیٹ ، دو بوری پوٹاشیم سلفیٹ اور ایک بوری یوریا بوقت بوائی استعمال کریں۔