امریکہ میں کپاس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں کپاس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کپاس کی قیمتوں میں تقریباً ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق یورپی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد امریکہ میں کاٹن کی قیمتوں میں کمی سامنے آئی ٗ دسمبر کیلئے کاٹن کی خریداری کے معاہدے 1.53 فیصد کی کمی کے بعد 64.42 سینٹ فی پائونڈ میں طے پائے۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران کاٹن کی قیمتیں 65.83 اور 65.43 سینٹ فی پائونڈ ریکارڈ کی گئیں۔