کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملاجلا رجحان رہا ،ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے کے باوجود اسے برقرار نہ رکھ سکا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملاجلا رجحان رہا ،ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے کے باوجود اسے برقرار نہ رکھ سکا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا لیکن مارکیٹ چند لمحے بعد ہی مندی کی لپیٹ میں آگئی ۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کو بارہ ہزار چار سو اکیس پوائنٹس کی سطح پر سپورٹ ملی اور انڈیکس فرٹیلائزر سیکٹر کی زبردست سپورٹ کے ساتھ بارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر سیمنٹ اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں شئیرز کی فروخت نے مارکیٹ کی تیزی کو محدود کردیا۔ہنڈریڈ انڈیکس بغیر کسی کمی بیشی کے بارہ ہزار چار سو چونسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم پانچ کروڑ ستائیس لاکھ شئیرز رہا۔ حجم کے اعتبار سے فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی میں نمایاں سودے ہوئے۔بروکرز کے مطابق ایم کیو ایم کے حکومت سے مستعفی ہونے اور اپوزیشن بینچوں پر بھیٹنے کا اعلان ملکی سیاسی صورتحال اور اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر ڈالے گا۔