پاکستان اوربھارت واہگہ بارڈر پر نئے تجارتی روٹ کے قیام پرمتفق ہوگئے ہیں۔

پاکستان اوربھارت واہگہ بارڈر پر نئے تجارتی روٹ کے قیام پرمتفق ہوگئے ہیں۔

نئے روٹ کے قیام پر اتفاق دونوں ممالک کے حکام کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت شبیر احمد نے کی جبکہ بھارتی وفد کے کے مہتہ کی سربراہی میں اجلاس میں شریک ہوا ۔مذاکرات کے دوران اس بات پر اصولی اتفاق کیا گیا کہ واہگہ کے راستے دونوں ممالک کے درمیان نیا تجارتی روٹ قائم کیا جائے۔ اس سے پہلے واہگہ بارڈرمسافروں کی آمدو رفت اور مشترکہ پریڈ کے لیے استعمال ہوتاہے۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم دو ارب چالیس کروڑ ڈالر ہے جبکہ سنگا پور دبئی کے راستے تجارت کا حجم اسی کروڑ ڈالر ہے۔