سٹاک مارکیٹ : تیزی کے باوجود متعدد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی
کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز تیزی پر100 انڈیکس 130.01 پوائنٹس اضافہ پر 39017 کی بالائی حد عبور ہوکر 39147.33 کی بلند سطح پر بند رہی۔ سرمایہ کاری مالیت میں 20 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافہ رہا ۔خریداری کے اچھے اثرات اورآئندہ دنوں اچھی اطلاعات رونما ہونے کے باعث سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص تیزی کی توقعات پر حاصل کر لئے ۔ جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر100 انڈیکس 130.01 پوائنٹس اضافہ پر 39147.33 کی ریکارڈ سطح پر بند رہا ۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 349 کمپنیوں تک رہا۔ جس میں 157 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 171 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور21کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 78 کھرب 7 ارب 12 کروڑ 56لاکھ 46 ہزار799 روپے سے بڑھ کر78کھرب 27 ارب 87کروڑ 6لاکھ 27 ہزار695 روپے ہوگئی ۔ گزشتہ پیر کے مقابلے میںکاروباری سرگرمی 3 کروڑ 10 لاکھ 98 ہزار410 حصص سے زائد ریکارڈ کی گئی اور مجموعی سودوں میں19 کروڑ 70 لاکھ 55 ہزار710 حصص کے کاروبار میںزائد لین دین ریکارڈ کیا گیا ۔