چونیاں میں انڈسٹریل پارک کا منصوبہ خوشحالی لائے گا: افتخار بشیر
لاہور(نیوزرپورٹر) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کے دوران چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ چونیاں میں انڈسٹریل پارک منصوبہ کے قیام کے معاہدہ کو خوش آئند قراردیااورکہا اقتصادی راہداری منصوبہ کے ساتھ ساتھ پنجاب میں چونیاں کے مقام پر انڈسٹریل پارک کے قیام کا منصوبہ پنجاب کو ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن کردے گا ۔