پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیرانتظام مختلف ڈپلومہ جات کی رجسٹریشن اور داخلہ شیڈول کا اعلان
لاہور (لیڈی رپورٹر ) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے اپنے زیر انتظام ہونے والے ڈپلومہ جات ، ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئز ، ڈپلومہ ڈریس ڈائزننگ اینڈ ڈریس میکنگ ، ڈپلومہ ان کامرس ،ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن ، ڈپلومہ ان سپیشل ایجوکیشن ، میٹر ک ٹیک ، میٹرک ووکیشنل ، ووکیشنل بوائز اور دوسرے ڈپلومہ جات کے سال 2016-17رجسٹریشن اور داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ڈپلومہ جات میں متعلقہ اداروں میں داخلہ کے لئے 19-09-2016 فیس ڈیپازٹ کیلئے 28-09-2016آن لائن ڈیٹا فیڈ کے لیے 07-10-2016جبکہ رجسٹریشن بمعہ فیس دفتر بورڈ میں جمع کروانے کے لیے 17-10-2016مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ڈبل فیس کے ساتھ 29-09-2016اور ٹرپل فیس کے ساتھ17-10-2016تک رجسٹریشن /داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔