بھارت پاکستان کو قدرتی گیس فراہم کریگا، منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو گا
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت بھارت پاکستان کو قدرتی گیس فراہم کرے گا، منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق گیس اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ گیس پائپ لائن بچھائے گی جو گجرات سے شروع ہوکر مدھیہ پردیش، دہلی اور اتر پردیش سے ہوتی ہوئی پاکستان پہنچے گی، بھارت بین الاقوامی سپلائرز سے ایل این جی حاصل کرکے پھر اسے ریگیسیفائیڈ کرکے پاکستان کو سپلائی کرے گا، واضح رہے کہ بھارت نے اپنے رواں سال کے بجٹ میں پاکستان کو ریگیسیفائیڈ کی فراہمی میں پاکستان کو پانچ فیصد کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔
بھارت گیس