کراچی سٹاک مارکیٹ: ایک ہفتے میں محدود تیزی‘ سرمایہ کاری میں 55 ارب روپے سے زائد اضافہ
کراچی(مارکیٹ رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران محدود پیمانے کی تیزی پر کے ایس ای 100انڈیکس 229.91پوائنٹس کمی پر30474.75پرپہنچ گیا ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں55ارب روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں محدود تیزی رہی۔ غیرملکی سرمایہ کی متوقع آمد کے باعث سرمایہ کاروں نے بینکوں‘ سیمنٹ‘فرٹیلائزر سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی بھاری خریداری کرکے مارکیٹ مندی سے بچالیا جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 229.91 پوائنٹس اضافے پر30474.75پرآگیا۔ اس طرح ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ مالیت میں55 ارب روپے سے زائد اضافے پرمجموعی سرمایہ کاری بڑھ کر71کھرب 53ارب 4کروڑ 4لاکھ 32ہزار554روپے ہوگئی۔ ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں 69کروڑ 9لاکھ 67ہزار 880حصص کے سودوں میں انتہائی نچلے درجے کا کم کاروبار ریکارڈ رہا۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں تین روزہ تیزی ایک روزہ مندی اور ایک روزہ جمعۃ الوداع کی تعطیل پر بند رہی۔ مارکیٹ میں ہفتے کے دوران سرگرم کمپنیوں کا دائرہ کار 1335 کمپنیوں تک رہا اس میں 562کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘674 میں کمی اور99کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔