کراچی سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان‘ سرمایہ کاری میں 18 ارب روپے کی کمی‘ لاہور میں تیزی

کراچی سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان‘ سرمایہ کاری میں 18 ارب روپے کی کمی‘ لاہور میں تیزی

کراچی  (مارکیٹ رپورٹر‘ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 3.34 پوائنٹس کی تیزی سے 25370.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں ملاجلا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 3.34 پوائنٹس کی تیزی سے 25370.03 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 401 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 241 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 138 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔  مجموعی طور پر 19 کروڑ 19 لاکھ 70 ہزار 200 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 33 کروڑ 11 لاکھ 32 ہزار 438 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 60 کھرب 89 ارب 91 کروڑ 43 لاکھ 4 ہزار 823 روپے سے کم ہو کر 60 کھرب 71 ارب 16 کروڑ 5 لاکھ 80 ہزار 15 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 63 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 92 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 4 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 82 لاکھ 67 ہزار حصص کا کاروبار ہوا ۔  لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر113کمپنیوں کا کاروبارہوا۔37کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔20 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ56کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس8.03پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ4888.93پربندہوا۔جبکہ گزشتہ روز12لاکھ83 ہزار900حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں پرویز احمد سیکیورٹیز لمیٹڈکے3لاکھ 57ہزار500حصص فروخت ہوئے۔