پاکستان ریلوے آئندہ ماہ چین سے 58 نئے انجن خریدے گا

پاکستان ریلوے آئندہ ماہ  چین سے 58 نئے انجن خریدے گا

اسلام آباد  (اے پی پی) پاکستان ریلوے آئندہ ماہ چین سے 58 نئے انجن خریدے گا۔ یہ انجن مال گاڑیوں کے لئے استعمال کئے جائیں گے جس سے مال گاڑیوں کی نقل و حمل بہتر ہونے سے پاکستان ریلوے کی کارکردگی اور وقار بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ وزارت ریلوے کے حکام کے مطابق اس سال کے آخر تک کم از کم چھ مال بردار گاڑیاں کام شروع کریں گی جس سے دو سے اڑھائی کروڑ روپے روزانہ ریونیو حاصل ہو گا۔ اس وقت روزانہ بنیادوں پر تین سے چار مال بردار گاڑیاں کام کر رہی ہیں جس سے ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوا۔ مسافروں ٹرینوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نرخوں کو مناسب بنایا گیا ہے تاکہ زیادہ مسافر ٹرین سے سفر کریں اور انہیں سہولت حاصل ہو۔ اس سے بھی سات سے دس فیصد آمدن میں اضافہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 208 نئے انجنوں کے حصول کے لئے بھی کام ہو رہا ہے۔