وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا وفد کے ہمراہ نیسپاک لاہور آفس کا دورہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا وفد کے ہمراہ نیسپاک لاہور آفس کا دورہ

لاہور(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات احسن اقبال کی زیرِقیادت ایک اعلٰی سطحی وفد نے گزشتہ روز نیسپاک لاہور ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد تعمیراتی منصوبوں میں تاخیر اور معیار سے متعلق مسائل پر تجاویز کا جائزہ لینا تھا۔ اس اعلٰی سطحی وفد میں وفاقی سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ حسن نواز تارڑ اور چیف واٹر پلاننگ کمیشن نصیر اے گیلانی شامل تھے۔