مرکنٹائل ایکسچینج میں 8 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار

مرکنٹائل ایکسچینج میں 8 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 3949 لاٹ کے سودے 8 ارب 57کروڑ 3لاکھ 5سو 63روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، سونا، پام آئل، کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چاول، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 99.18ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 19.478 ڈالر، ایک اونس سونا کی قیمت 1205.9ڈالر، 10گرام سونا کی قیمت 40650 روپے، ایک تولہ سونا کی قیمت 48858 روپے، 100کلو چاول اری 6کی قیمت 3419روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4596روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 42.72 روپے، ایک پائونڈ کپاس کی قیمت 82.79 سینٹ اور 100کلو گندم کی قیمت 3872روپر پر بند ہوئی۔