لوڈشیڈنگ میں اضافہ تشویشناک، حکومت بحران فوری حل کرے: خالد پرویز

لاہور (پ ر ) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے دوبارہ بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بجلی بحران حل کرنے کی کوشش تیز تر کرے  تھرمل بجلی گھروں کے ڈیزائن میں تبدیلی کرکے انہیں تھرکے کوئلے سے چلایا جائے ۔  پاکستان میں تو تھر میںکوئلے کے وسیع تر ذخائر موجود ہیںجن سے وافر اور سستی بجلی حاصل کی جا سکتی ہے ۔