لوئرباری دوآب کینال امپروومنٹ پراجیکٹ کی تکمیل سے زرعی انقلاب آئے گا : یاور زمان

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ لوئر باری دوآب کینال امپروومنٹ پراجیکٹ کی تکمیل سے زرعی انقلاب آئے گا اور کسانوں کی خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ لوئر باری دوآب کینال کی تعمیرنو سے ضلع قصور، اوکاڑہ، ساہیوال اور خانیوال کے زرعی رقبے کو وافر پانی میسر آئے گا اور زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔ لوئرباری دوآب کینال پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کہ تعمیراتی کام کو بروقت مکمل کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے اریگیشن سیکرٹریٹ میں لوئر باری دوآب کینال امپروومنٹ پراجیکٹ کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ اینڈ فنانس ملک سلیم، پراجیکٹ ڈائریکٹر ریاض رشید سمیت مختلف کمپنیوں کے اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔