لاہور سٹاک مارکیٹ نے مستحکم سیمنٹ لمیٹڈ کو ڈی لسٹ کر دیا

 لاہور(کامرس رپورٹر) مستحکم سیمنٹ لمیٹڈ اوربیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ میں ادغام  کے بعد  مستحکم سیمنٹ کے حصص یافتگان کو 1:0.66 کی نسبت یعنی مستحکم سیمنٹ کے ایک شیئر کے بدلے میں بیسٹ وے سیمنٹ کے )اعشاریہ 66 0.) شیئرز دے دئیے گئے ہیںجس کے بعد لاہور سٹاک ایکسچینج نے 26 دسمبر 2013 کو مستحکم سیمنٹ لمیٹڈ کو ڈی لسٹ کر دیا ہے۔ اس کمپنی کے ڈی لسٹ ہونے سے ایل ایس ای میں لسٹڈ کمپنیوں کی تعداد چار سو چونتیس (434)ہو جائے گی۔مستحکم سیمنٹ لمیٹڈ کے حصص یافتگان کی 06 مئی2013 کو منعقدہ (ای او جی ایم) یعنی ایکسٹرا آرڈینری جنرل میٹنگ میں شیئر ہولڈرز نے مستحکم سیمنٹ لمیٹڈ کا بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ میں ادغام کی سکیم کی منظوری دے دی تھی۔ بعد میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ستمبر2013 کے حکم کے مطابق کمپنی کے ادغام کی منظوری دے دی تھی۔