زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 43.6کروڑ ڈالر کی کمی

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 43.6 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی اور ان کا مجموعی حجم 8 ارب 52کروڑ 63لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 8 ارب 9کروڑ 2 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں سے سٹیٹ بنک کے پاس 3 ارب 19 کروڑ 29 لاکھ ڈالر اور دیگر بنکوں کے پاس 4 ارب 89 کروڑ 73 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔