حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہے‘ جلد حل کریں گے: بلال یاسین

حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہے‘ جلد حل کریں گے: بلال یاسین

لاہور(خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے کہا ہے کہ ہماری حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہے جو جلد از جلد حل ہو جائیں گے، یوتھ لون کے ذریعے ملک میں بے روزگاری میں کمی اور معاشی حوشحالی میں اضافہ ہوگا ، متروکہ وقف املاک بورڈ آفس کے دورہ کے موقع پر ایمپلائز یونین کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔  اس موقع پر سیکرٹری بورڈ جنیدا حمد خان، وائس چیئرمین چوہدری ریاض، پی آر اور عامر حسین ہاشمی یونین کے جنرل سیکرٹری عبدا لوحید خان، ملک منور حسن سمیت دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔ بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے خود کو ملک و قوم کی خاطر وقف کر رکھا ہے ، ہماری قیادت میں چھ ماہ کے عرصے میں وہ اہم مسائل حل کیے جو سابقہ حکومتیں سالوں میں نہیں کر سکیں آج ملک پاکستان پہلے سے زیادہ روشن اور خوشحال ہے ، بعض نام نہاد عوامی لیڈرستی شہرت کیلئے میاں برداران کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔