حکومت بجلی، گیس چوری روک کر لوڈشیڈنگ ختم کر سکتی ہے : ابراہیم مغل

لاہور (نیوز رپورٹر) تجزیہ نگار ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ حکومت 35 فیصد بجلی چوری اور 11 فیصد گیس چوری روک کر ملک میں مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ ملک میں اس وقت جو بجلی مختلف ذرائع سے پیدا ہو رہی ہے اس کا 30 سے 35 فیصد لائن لاس اور چوری ہو جاتا ہے جس کی مالیت 170 ارب روپے بنتی ہے۔ اگر یہ نقصان کم کر دیا جائے تو حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں جو حالیہ 140 ارب روپے کا اضافہ کیا ہے اس سے قوم کی جان چھوٹ سکتی ہے۔ ملک میں جو سوئی گیس استعمال ہو رہی ہے اس کی چوری و نقصان تقریباً 12 فیصد ہے اگر اس نقصان پر قابو پا لیا جائے تو ملک کو 70 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔