آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا برآمدات میں 100فیصد اضافے کا اعلان

لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ٹیکسٹائیل برآمدات میں-100فیصد اضافہ اور یورپی یونین کی مارکیٹوں تک رسائی کیلئے عالمی اداروں سے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت جرمنی کے ادارے جی آئی زیڈ کا ماتحت ادارہ ایس پی سی آپٹما کے ارکان اور ٹیکسٹائیل سیکٹر کو درپیش انٹرنیشنل ٹریڈ چیلنجنز کے بارے میں مشاورت فراہم کریگا۔یہ بات ٹیکسٹائیل ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے گزشتہ روز بتائی۔ انہوں نے کہا کہ متذکرہ ادارہ عالمی سطح پر بدلتی ہوئی ضروریات کے پیش نظرتجارت کے جن بنیادی شعبوں میں مشاورت فراہم کریگا ان میں کارپوریٹ، سماجی زمہ داریاں، ٹیکسٹائیل ایجوکیشن، کاٹن کی پیداوار میں بہتری کے اقدامات، انرجی اور پانی کے استعمال میں بچت اور دوسرے اقدامات شامل ہیں ان کا مقصدٹیکسٹائیل سیکٹر کی ہموار ترقی ہے۔ پاکستان کو ٹیرف سے چھوٹوں کے تحت جی ایس پی کا درجہ ملنے سے یورپی منڈیوں تک رسائی سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیزی سے کام کرنا ہوگا۔