کاشتکاروں کی اکثریت ربیع کی فصلیں کاشت نہیں کر سکے گی: زرعی ماہرین

اسلام آباد /لاہور (این این آئی) زرعی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خریف کی فصلوں کو پہنچنے والے دو کھرب 44 ارب روپے سے زائد کے نقصان کے باعث چھوٹے کاشتکاروں کی اکثریت ربیع کے موسم کیلئے کھیتوں کی تیاری اور فصلوں کی کاشت کے قابل نہیں رہے گی جس سے گندم سمیت دیگر اہم فصلوں کی کاشت کے اہداف حاصل کرنا مشکل ہو گا۔