ٹماٹر کی قیمتیں بڑھنے سے سوشل میڈیا پر بھی بائیکاٹ پارٹی سرگرم ہوگئی. آج 27اور کل 28 ستمبر کو ٹماٹروں کے بائیکاٹ کی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹماٹروں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سوشل میڈیا پارٹی متحرک ہوگئی۔ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹروں کی قیمتوں کا گراف نہیں گرسکا، ڈبل سینچری کے بعد بھی چین نہیں ملا، کئی شہروں میں ٹماٹروں کی ڈھائی سو روپے کلو فروخت جاری ہے۔لاہور ، کراچی، اسلام آباد، پشاور، ملتان، گوجرانوالہ، بدین، راجن پور، جیکب آباد اور ملک کے کئی شہروں میں عوام کو رلا رہے ہیں اور دہی کی راہ دکھارہے ہیں ۔دکاندار ڈیمانڈ اور سپلائی میں توازن نہ ہونے کا رونا رو رہے ہیں، تو بیوپاری ٹماٹر کی کاشت متاثر ہونے کی دہائی دیتے ہیں۔ٹماٹر مہنگے ہونے کا اثر ماہ محرم میں سب سے زیادہ ان پکوان خانوں پر پڑا ہے جہاں لنگر و نیاز کی دیگوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی تھیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024