کروڑوں کے فراڈ سے سٹیل ملز لگانے کے الزام میں ملوث انسپکٹر کیخلاف ریفرنس کی سماعت
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)مقامی احتساب عدالت نے لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرکے سٹیل ملز لگانے کے الزام میں ملوث پولیس انسپکٹر شریف بھٹی اور یوسف منج کے خلاف ریفرنس کی سماعت10 نومبر تک ملتوی کردی ۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر استغاثہ کے ایک گواہ نے عدالت کے روبرو بیان قلمبند کرایا۔