میٹروں کی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے پاور ڈسٹری بیوٹیشن کمپنیوں کا کردار قابل مذمت ہے: گوجرانوالہ چیمبر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے صدرخواجہ خالد حسن ،سینئر نائب صدر کاشف اے عزیز اور نائب صدر امتیاز حسین نے کہاکہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں میٹروں کو اپنی مرضی کے مطابق ایڈجسٹ کر کے ناجائز طریقے سے اپنے ریونیو میں اضافہ کے ذریعے صارفین کی مجرم بن رہی ہیں۔میٹرریڈنگ زیادہ ہو گی اس سے ظاہر کیا جاتا ہے بجلی کی کھپت بھی زیادہ ہے ۔اس ساری صورتحال کوظاہر کرتے ہوئے بلاجواز لوڈ شیڈنگ کر کے پھر عوام ہی کی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔