اہم مارکیٹیں مسائل کا گڑھ بن گئیں‘ خریداروں نے منہ موڑ لئے
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کی متعدد مارکیٹوں میں پارکنگ کی سہولت نہ ہونے اورصفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اعظم کلاتھ مارکیٹ انارکلی بازار، مال روڈ، عابد مارکیٹ، اکبری منڈی، آٹو پارٹس مارکیٹ منٹگمری روڈ آٹو پارٹس مارکیٹ بادامی باغ لنڈا بازار اور ہال روڈ کی الیکٹرانکس کی مارکیٹ شامل ہیں عہدیداروں نے بتایا کہ مناسب پارکنگ کا انتظام نہ ہونے کے باعث گاہکوں نے یہاں کا رخ کرنا بہت کم کر دیا اس کے علاوہ مارکیٹوں میں ناجائز پارکنگ سٹینڈز بن گئے جن کے باعث گھنٹوں ٹریفک بلاک رہتی ہے صفائی کی صورتحال انتہائی مخدوش گندگی کے ڈھیر لگے ہیں کئی مرتبہ متعلقہ محکموں کو نشاندہی کی لیکن شکایت پر ایکشن نہیں لیا گیا اعظم کلاتھ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی، انارکلی بازار کے صدر اشرف بھٹی مال روڈ کے صدر نعیم میر عابد مارکیٹ کے صدر میاں طارق فیروز، اکبری منڈی کے تاجر رہنما شیخ اکمل سلیم آٹوپارٹس مارکیٹ منٹگمری روڈ کے جنرل سیکرٹری وقار علی آٹو پارٹس مارکیٹ بادامی باغ کے صدر وقار اے میاں اور ہال روڈ کے صدر شبیر لبھا نے کہا کہ مناسب پارکنگ کی سہولت نہ ہونے کے باعث مارکیٹوں میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کھلنے سے اور صفائی کے ناقص انتظام کے باعث مارکیٹوں میں 40 فیصد کاروباری سرگرمیاں ختم ہو گئیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹوں میں پارکنگ پلازے بنائے جائیں اور صفائی کے موثر انتظام کو یقینی بنایا جائے تاکہ کاروبار کی صورتحال بہتر ہو سکے۔