کے اے ایس بی کیلئے اعزاز

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان میں کیپٹل مارکیٹ کے ممتاز ادارہ کے اے ایس بی (KASB) کو ایشین منی نے ایک بار پھر پاکستان میں مجموعی ریسرچ پر بہترین ادارہ کا ایوارڈ کا حقدار قرار دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایشین منی نے حکمت عملی‘ میکرو اکنامکس اورٹیلی کمیونیکیشن کیلئے جوپول کیا تو اکثریت نے کے اے ایس بی کو ان میں ایوارڈ کاحقدار قراردیا‘ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایشین منی کے اے ایس بی کو بہترین ایکویٹی ہاﺅس کا ا یوارڈ دے چکا ہے۔