کراچی سٹاک مارکیٹ تیز‘ انڈیکس 22400 کی نفسیاتی حد پر بحال‘ لاہور میں مندا

کراچی سٹاک مارکیٹ تیز‘ انڈیکس 22400 کی نفسیاتی حد پر بحال‘ لاہور میں مندا

کراچی+ لاہور + سٹی رپورٹر (مارکیٹ رپورٹر+ سٹی رپورٹر)کاروباری ہفتے کے آخری روز روز جمعہ کو سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی22400 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 22579 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر 22445.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 35 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ 67 ہزار 359 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 53 کھرب 36 ارب 15 کروڑ 20 لاکھ 60 ہزار 935 روپے ہوگئی۔ دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز مندے کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 86 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 5 کمپنیوں حصص میں اضافہ ہوا۔ 23 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 58 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 62.52 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 4346.86 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 18 لاکھ 72 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔